They are 100% FREE.

جمعرات، 12 مارچ، 2020

جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو نیب نے گرفتار کرلیا

نیب نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا
لاہور: نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو 54پلاٹوں میں رعائت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میر شکیل الرحمان کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں یہ پلاٹس دئیے گئے۔ میر شکیل الرحمان آج دوسری بار نیب کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے پیش ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پلاٹوں پر میر شکیل نیب کے سوالوں کے جواب نہیں دے پائے جس کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل نے زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا،نواز شریف کے دور میں میر شکیل کو 54 پلاٹس پر رعایت ملی، نیب میں دوبارہ پیشی پر میر شکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے میر شکیل الرحمان سے نیب نے 5 مارچ کو 2 گھنٹے تفتیش کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں