They are 100% FREE.

جمعہ، 6 مارچ، 2020

معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے


لاہور : معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لوگوں کے چہروں ہر ہنسی بھیکرنے والے امان اللہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔امان اللہ گردوں اور پھیپڑوں کے مرض کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔امان اللہ طویل عرصہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے،ان کا انتقال 70برس کی عمر میں ہوا۔مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی ان کے انتقال پر افسردہ ہیں،اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے امان اللہ لوگوں کے چہروں پر ہنسی بھیکرتے تھے ویسے اور کوئی نہیں کر سکتا،ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔امان اللہ کو کنگ آف کامیڈین کہا جاتا ہے،امان اللہ اس قدر مقبول تھے کہ بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ان کے نام سے واقف تھا،امان اللہ ان دنوں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث انتہائی نہگداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔
جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی، جس پر ان کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین امان اللہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ تشویش ناک افواہیں گردش کرتی رہی۔ جن کے مطابق ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے اب ان کی صاحبزادی زرغون امان اللہ نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔
زرغون کا کہنا تھا کہ ان کے والد حیات ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لوگ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ معروف کامیڈین امان اللہ گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا اور نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کو حالت سنھبلنے پر ابھی ایک ماہ ہسپتال میں رہنا پڑے گا پھر ان کی طبیعت دیکھتے ہوئے ان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امان اللہ کے اہل خانہ نے عزیزوں، دوستوں اور پرستاروں سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،امان اللہ کی نمازِ جنازہ کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں