They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

صوبہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی

صوبہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی
لاہور :صوبہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی لگادی گئی ہے جس کے بعد پنجاب بھر کے بڑے ہوٹل اور شاپنگ مالز کو رات 10 بجے بندکردیے جائیں گے جبکہ مری کو بھی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی محکمہ صحت کو 23کروڑ 60لاکھ روپے مہیا کردیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں میڈیکل سٹور اور منڈیاں کھلی رہیں گی اور ایک ہزار بیڈ کا عارضی فیلڈ ہسپتال تفتان میں پنجاب حکومت قائم کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اس وقت پنجاب میں 28کورونا وائرس مریض موجود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کی نقل و حرکت کو کم سے کم کر دیا جائے کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلنے کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں