They are 100% FREE.

جمعرات، 5 مارچ، 2020

کراچی: عمارتیں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

کراچی: عمارتیں گرنے سے 11 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے گولیمار میں عمارتیں گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ 18 افراد زخمی ہیں۔
پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر کرار عباسی کے مطابق وہ شام ساڑھے 6 بجے تک عباسی شہید اسپتال میں تھے۔
ڈاکٹر کرار کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سات خواتین تین بچوں سمیت 11 افراد کی لاشیں پہنچائی جا چکی تھیں جبکہ 18 زخمی زیرعلاج ہیں۔
ڈاکٹر کرار عباسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16سالہ حرا رشید اس کی چھوٹی بہن سارہ رشید، 9 ماہ کا شیر خوار بچہ حیدر خرم اور اس کا بڑا بھائی تین سالہ یحییٰ خرم، شہلا، زبیدہ زوجہ محمد علی، غلام مصطفیٰ اور سب سے پہلے لائی جانے والی نامعلوم خاتون شامل ہیں۔
عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل او سہیل یار خان کے مطابق واقعہ کے کئی گھنٹے بعد بھی لاشیں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل راؤ ایف اسلم کے مطابق امدادی کام جاری ہے اس سلسلے میں امدادی ٹیموں کو بہت احتیاط سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔
عارف اسلم راؤ کے مطابق اب بھی ملبے تلے لوگوں کے زندہ ہونے کی امید ہے۔
ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ ملبہ اٹھانے میں عجلت کی بنا پر دوسری عمارتوں کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ  کا کہنا ہے غیر قانونی تعمیرات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام توجہ ریسکیو آپریشن اور ملبے میں دبے افراد کو جلد از جلد نکالنے پر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں