They are 100% FREE.

جمعہ، 13 مارچ، 2020

جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی تصویر وائرل ہونے کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی تصویر وائرل ہونے کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی حوالات میں تصویر لینے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے میرشکیل الرحمٰن کی حوالات میں تصویر لینےکی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو 7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو ذمے داران کے تعین کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کے مقدمے میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں