They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی جاں بحق ہونے والا 90سالہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا

پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی
گلگت ۔ : پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیاض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا 90سالہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور اسکا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور اسکی عمر 90سال تھی جو اب وفات پاگیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشد نے کہا ہے گلگت میں کرونا مریض کی وفات کی خبر میں صداقت نہیں ہے مذکورہ مریض کی وفات کسی اور مرض سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں غلط خبریں پھیلا کر عوام میں بے چینی پھیلانا مناسب نہیں ہے اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے کوئی پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔
تاہم ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیاض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں مزید 9 اور پنجاب میںمز7 کیسز کے بعد آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں کی مجموعی تعداد 262 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر میں موجود زائرین میں سے 50 فیصد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 181 ہوگئی ہے، جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان تمام افراد کو قرنطینہ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر کے علاوہ سندھ میں 38 مریض ہیں، ان میں سے 2 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو چلے گئے ہیں اور 36 مریض کو مختلف آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سکھر میں کل 143 اور باقی سندھ میں 38 کیسز سامنے آئے جس سے مجموعی تعداد 181 بنتی ہے، ہر شخص کو آئسولیشن میں رکھ دیا گیا ہے اور سندھ حکومت ہر پیشرفت شیئر کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں