They are 100% FREE.

منگل، 10 مارچ، 2020

کراچی کے مزید 9افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق...پاکستان میں اب کرونا وائر س سے متاثرہ لوگوں کی تعداد16 ہو گئی ہے

کراچی کے مزید 9افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق
کراچی:چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں۔کرونا وائرس اب پاکستان میں بھی داخل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں کرونا وائر س کے مریضوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف ایک مریض صحت یابی کے بعد اپنے گھر بھی جا چکا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں اب کرونا وائر س سے متاثرہ لوگوں کی تعداد16 ہو گئی ہے، کراچی سے مزید9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہوں نے حال ہی میں بیرون ملک کا دورہ کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں