They are 100% FREE.

پیر، 9 مارچ، 2020

ڈی آئی خان، پاک فوج نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

ڈی آئی خان، پاک فوج نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام  بنا دی
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی سے متعلق خفیہ اطلاعات ملی تھیں۔ خفیہ اطلاعات پر ٹانگ کے قریب کاروائی کی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر کاروائی کی۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کرنل مجیب الرحمان شہید ہو گئے۔ان کا تعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات تحوہل میں لے لیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں