They are 100% FREE.

جمعہ، 13 مارچ، 2020

سندھ حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں میں 30 مئی تک اضافہ کردیا


کراچی: سندھ حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں میں 30 مئی تک اضافہ کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھے جائیں گے۔
کابینہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی د
سندھ کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کردی گئی ہیں۔کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ فیصلے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئیٹ کیا کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں