They are 100% FREE.

بدھ، 4 مارچ، 2020

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں کورونا وائرس کا شکار افراد میں سے دو کا تعلق اٹلی سے، دو کا روس سے، ایک کا جرمنی سے جبکہ ایک کا تعلق کولمبیا سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس آہستہ آہستہ متحدہ عرب امارات کو اپنے نرغے میں لے رہا ہے۔
معروف عرب اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا شکار 6 نئے مریض سامنے آئے ہیں جن کے بعد امارات میں مہلک وائرس سے متاثرہ امراد کی مجموعی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے مطابق ابھی تک مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 افراد ایسے ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہو کر واپس جا چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وائرس زدہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب اماراتی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 4 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والا کورونا وائرس 70 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق چین میں مہلک وائرس نے مزید 31 افراد کی جان لے لی، وائرس سے متاثرہ ایران میں مزید 11، جنوبی کوریا میں 5 اور امریکہ میں 4 مریض دم توڑ گئے، اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے جس سے مزید 851 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب اور یوکرائن بھی وائرس سے تازہ شکار ہونے والے ممالک میں شامل ہو گئے۔
دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3119 ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں پھیلنے والا نوول کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں منتقل ہو رہا ہے اور اب تک 73 ممالک مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد دم توڑ گئے، تمام ہلاکتیں وائرس کا گڑھ سمجھا جانے والے صوبہ ہوبی میں ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں ایران میں وائرس کے باعث مزید 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے، مزید 835 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2336 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران میں مزید 66، بھارت میں 5، بحرین میں 49 اور برطانیہ میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، برطانیہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں مزید 851 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد تعداد 5186 ہو گئی، 5 مزید ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
کینیڈا میں 3 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 27 ہو گئی ہے۔ اسی طرح اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1835 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 52 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چین کے علاوہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10134 اور ہلاکتیں 166 ریکارڈ کی گئیں۔ جاپان میں 254 کیسز اور 12 ہلاکتیں، جرمنی میں متاثرین کی تعداد 157 ہو گئی، فرانس میں 130 افراد متاثر ہیں اور تین ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ادویات ساز کمپنیوں کے سربراہان اور سائنسدانوں سے ملاقات کی اور وائرس پر قابو پانے کے لیے تجاویز پر غور کیا، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما یا خزاں کے آغاز تک مہلک وائرس کا علاج دستیاب ہو گا۔ واضگئی ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیںح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3119 ہو ۔

1 تبصرہ:

  1. Strange "water hack" burns 2 lbs in your sleep

    Over 160 000 men and women are using a simple and secret "liquid hack" to burn 2lbs each and every night as they sleep.

    It's simple and works on anybody.

    Here's how to do it yourself:

    1) Get a clear glass and fill it up with water half full

    2) And then follow this awesome hack

    you'll be 2lbs skinnier the next day!

    جواب دیںحذف کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں