They are 100% FREE.

اتوار، 22 مارچ، 2020

سندھ حکومت کاصوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کااعلان

سندھ حکومت کاصوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کااعلان
سندھ حکومت نے صوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ آج رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن ہوگا،سندھ میں لاک ڈاوَن15دن کےلئے ہوگا،غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سارے دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پربند ہوں گے،لوگوں کو غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی اداروں کو بتا دیا ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے ،ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے ہرشخص کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی،لازمی سروسسز،اشیائے خورونوش کی سپلائی اور دکانیں کھلی رہیں گی ۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزرا، ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،چاہتاہوں یوٹیلیٹی سروسز ،پانی بجلی گیس و دیگر سہولیات بلاتعطل شہریوں کو ملتی رہیں ،انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،مجھے عوام کی صحت اورزندگی عزیز ہے ،میں عوام کی زندگی اورصحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کروں گا جو ضروری ہے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ گریڈ20 کے افسر کی سربراہی میں ایک ٹیم بنا رہے ہیں ،صنعت ،صحت، بلدیات و دیگر ادارے اپنی خدمات میں کسی کمی پر ٹیم سے رابطہ کریں گے ،ٹیم چیف سیکرٹری سے مشاورت کے بعد متعلقہ محکمے کا مسئلہ حل کرے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں