They are 100% FREE.

اتوار، 8 مارچ، 2020

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر القطیف کے علاقے کو مکمل طور پر بند کردی

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر القطیف کے علاقے کو مکمل ..
ریاض : سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر القطیف کے علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مشرقی صوبے میں تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جبکہ علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بھی بالکل بند کر دی گئی ہیں۔ اس علاقے میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر کیا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج صبح ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سعودی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجوموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں