They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

شمالی وزیرستان میں شدید جھڑپیں، افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید



شمالی وزیرستان: پاک فوج کی بڑی کارروائی، 7دہشت گرد ہلاک

دتہ خیل  شمالی وزیرستان میں شدید جھڑپیں، افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید، دتہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پاک فوج کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ ایک افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی وطن پر قربان ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، باردوری مواد اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ شہید حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم شہید کا تعلق لیہ سے ہے، سپاہی توصیف شہید نارووال کے رہائشی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں