They are 100% FREE.

جمعہ، 6 مارچ، 2020

کراچی میں ایک بار پھر زہریلی گیس، 150 افراد ہسپتال پہنچ گئے

کراچی میں ایک بار پھر زہریلی گیس، 150 افراد ہسپتال پہنچ گئے
کراچی : پورٹ قاسم میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث 150 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔
پورٹ قاسم پر اینگرو پولیمر کیمیکل کمپنی میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اچانک دھماکہ ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا، جب حادثہ ہوا اس وقت ہزاروں ملازمین فیکٹری میں کام کر رہے تھے، حادثے میں ورکز کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد متاثرین کو جناح ہسپتال، 36 کو الخدمت ہسپتال، 25 سے زائد کو سٹیل ملز ہسپتال، 20 سے زائد متاثرین کو عائشہ ہسپتال اور دیگر کو 100 بیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ہسپتال روانہ کرنے کے بعد صورت حال نارمل ہو گئی، فیکٹری میں گیس کا اخراج بند کردیا گیا ہے اور باہر نکالے گئے تمام فیکٹری ورکرز کو واپس بلوالیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں