They are 100% FREE.

بدھ، 4 مارچ، 2020

مسلسل موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری
اسلام آباد : پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری، بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، ہفتے تک مسلسل موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث شہری آبادیوں میں صورتحال خراب ہونے کا خدشہ۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیز ہوائوں کے سا تھ بارش کی توقع ہے جبکہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب اور کشمیر کے بعض اضلاع میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارکھان میں 34 ملی میٹر، قلات 2، ڈی جی خان، کوٹ ادو 12، ملتان 6، لیہ 5 اور بہاولپور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کے روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
موسلا دھار بارشوں سے ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، مردان، ہزارہ اور کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ غیر معمولی بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

2 تبصرے:

  1. Your Affiliate Profit Machine is waiting -

    And earning money online using it is as easy as 1---2---3!

    Here's how it all works...

    STEP 1. Tell the system what affiliate products the system will promote
    STEP 2. Add PUSH BUTTON TRAFFIC (it takes JUST 2 minutes)
    STEP 3. Watch the system explode your list and up-sell your affiliate products all by itself!

    Do you want to start making money?

    Check it out here

    جواب دیںحذف کریں
  2. According to Stanford Medical, It's indeed the one and ONLY reason this country's women live 10 years longer and weigh 19 kilos less than us.

    (Just so you know, it has totally NOTHING to do with genetics or some hard exercise and really, EVERYTHING about "how" they are eating.)

    BTW, What I said is "HOW", not "what"...

    Tap this link to determine if this little quiz can help you decipher your real weight loss potential

    جواب دیںحذف کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں