They are 100% FREE.

پیر، 30 مارچ، 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ ،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ تھیں


ٹیکسلا ۔ : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور کرونا کے مریضوں کیلئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔صدر مملکت نے قرنطینہ سنٹر میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔
صدرمملکت نے قرنطینہ سنٹر میں موجود طبی عملہ سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے صدر مملکت کو بتایا کہ اس قرنطینہ سنٹر میں تقریباً 600 افراد رکھنے کی گنجائش ہے۔ان مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں قرنطینہ کے دوران تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ قرنطینہ سنٹر میں موجودطبی عملہ کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے قرنطینہ سنٹر میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرونا متاثرین کی مؤثر طریقے سے دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔صدرمملکت کے دورے کے دوران سماجی فاصلے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں