They are 100% FREE.

اتوار، 1 مارچ، 2020

امریکہ طالبان امن معاہدہ، ایران نے مخالفت کردی، کھل کر میدان میں آگیا

امریکہ طالبان امن معاہدہ، ایران نے مخالفت کردی، کھل کر میدان میں آگیا
تہران : ایران کی جانب سے امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔
اتوار کے روز ایران کی جانب سے امریکہ طالبان معاہدے پر رد عمل جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ایران اس معاہدے کو مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی کو قانونی قرار دینے کی کوشش ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسا کوئی قانونی حق موجود نہیں ہے کہ وہ امن معاہدہ کرے یا افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے ۔ ایران افغانستان میں امن کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم کا حامی ہے لیکن امن صرف اسی وقت ممکن ہوگا جب بین الافغان مذاکرات ہوں اور ان میں پڑوسیوں کے مفادات کا بھی خیال کیا جائے۔
ایران نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے خروج کیلئے ایران ہر قدم اٹھائے گا۔ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کون سے اقدامات ہوں گے جو ایران اٹھانے جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں