واشنگٹن : امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کچھ دیر پہلے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں بیماری کے پھیلاﺅ کی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔
ضرور پڑھیں: اٹلی کی وجہ سے 14 اور ایران سے 11 ملکوں میں کرونا وائرس پھیلا‘ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا انکشاف
امریکی ریاست واشنگٹن کے محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں کووِڈ 19 کی وجہ سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے، حکام نے ہلاک شخص کی تفصیلات جاری نہیں کیں اور کہا ہے کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں اس بارے میں بتائیں گے۔ ایور گرین ہیلتھ میڈیکل سنٹر کی ترجمان کیسی ڈیل نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت سیاٹل شہر کے نواحی علاقے کرک لینڈ میں ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے ملک میں پچاس سالہ خاتون کی کرونا وائرس سے موت پر کہا کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی ہے،ہم کرونا سےبچاؤکےلیےجارحانہ طریقے سے اقدامات کر رہے ہیں،کرونا وائرس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،امریکہ کرونا وائرس سے مکمل طور پر نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کرونا وائرس کا شکار پندرہ افراد بحال ہو رہے ہیں جبکہ چار افراد تشویشناک حالت میں ہیں ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں