وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے برستی بارش میں جمعے کے روز بھی احتجاج کیا۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث اسلام آباد سیکرٹریٹ میں وزارتوں کا کام عملی طور پر ٹھپ ہوگیا ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران بھی سرکاری ملازمین کے حق میں نکل آئے۔
تنخواہوں میں اضافے کے لیے وفاقی سیکریٹریٹ کے ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری رہا، سرکاری ملازمین بارش کے باوجود اسلام آباد سیکرٹریٹ میں احتجاج کرتے رہے۔
اس دوران آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران بھی ملازمین کی حمایت میں میدان میں آگئے۔
سرکاری ملازمین کے لیے بنائے گئے کوہسار بلاک میں بھی ملازمین نے احتجاج کرکے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ خواتین بھی مردوں کے ساتھ احتجاج میں شریک رہیں۔
سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ موسم چاہے کتنا ہی کٹھن کیوں نہ ہو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ حکومت کو آج نہیں تو کل ہمارے مطالبات ماننا پڑیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں