کراچی:چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں۔کرونا وائرس اب پاکستان میں بھی داخل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں کرونا وائر س کے مریضوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف ایک مریض صحت یابی کے بعد اپنے گھر بھی جا چکا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں اب کرونا وائر س سے متاثرہ لوگوں کی تعداد16 ہو گئی ہے، کراچی سے مزید9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔
240/ I can confirm 9 new cases of #COVID19 in Karachi. All these cases are contacts of an already confirmed case. Further contacts are being traced and tested. This makes a total of 16 cases in Pakistan.
1,086 people are talking about this
بتایا گیا ہے کہ جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہوں نے حال ہی میں بیرون ملک کا دورہ کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں