اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نام پر نجی لیبارٹریوں نے معصوم پاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی شروع کردی ۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے بتا یا ہے کہ حکومتی مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کردئیے ہیں اور یہ لیبارٹریاں دعویٰ کر رہی ہیں کہ ان کے پاس کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس موجود ہیں ،ان میںسے چند لیبارٹریوں کے پاس کرونا ٹیسٹ کی کٹس موجود ہیں لیکن بہت سی پرائیویٹ لیبارٹریوں کے پاس کٹس موجود ہی نہیں ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کر کے لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ کرونا کا ٹیسٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جن لیبارٹریوں کے پاس کرونا کٹس موجود ہیں ،ان کی معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ان سے رابطہ کر کے قیمت طے کی جائے گی کیونکہ ابھی پرائیویٹ لیبارٹریاں بہت زیادہ پیسے وصول کر رہی ہیں ۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور :احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے اور 25 اکتوبر کو دوبا...
-
ضلع میرپور کا سب سے بڑا میرج ہال روپیال میرج ہال چکسواری پوری طرح زمین دوز ہو گیا تھوڑی دیر پہلے دیکھتے ہی دیکھتے اچانک پوری بلڈنگ زمین کے ن...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں