They are 100% FREE.

جمعہ، 6 مارچ، 2020

سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو روزانہ چند گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان

سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو روزانہ چند گھنٹوں کیلئے ..
مکہ مکرمہ: سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو روزانہ چند گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان، دونوں مقدس مقامات کرونا وائرس خدشات کے باعث روزانہ بعد از نماز عشاء بند جبکہ نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھول دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کو روزانہ کی بنیاد پر چند گھنٹوں کیلئے بند کیا جائے گا۔
سعودی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق دونوں مقدس مقامات روزانہ نماز عشاء کے ایک گھنٹے بعد بند کر دیے جائیں گے جبکہ نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل ان مقامات کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام کے مطاف کو 40 سال کے دوران پہلی مرتبہ طواف کیلئے بند کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث مطاف کعبہ کو سٹیریلائزیشن کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔
اسی باعث مطاف کعبہ 40 سال کے دوران پہلی مرتبہ ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے:


یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ مطاف کو سٹیریلائزیشن کے عمل کیلئے بند کیا گیا ہے تاہم خانہ کعبہ میں طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔ مسجد الحرام کی دوسری اور تیسری منزلوں پر طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تمام غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو عارضی طور پر عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔ فی الحال عمرہ ادائیگی کیلئے کوئی نیا ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی یہ پابندی ہٹا دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں