They are 100% FREE.

جمعرات، 12 مارچ، 2020

جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے.. مریم نواز

جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے.. مریم نواز
سلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں خاموش تھی جس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں اگر آج میں بولوں گی تو کیا میڈیا دکھائے گا؟ مریم نواز نے اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد لندن میں زیر علاج ہیں، اگر دل، چہرے اور الفاظ کا ساتھ نہ دے رہا ہو تو یہ بلکل غلط بات ہے.

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈرا دھمکا کر روک سکتا ہے تو وہ یہ جان لے کہ سولین بالادستی اور آئین کے ساتھ جو تعلق ہے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے مریم نواز نے کہا کہ میرے والد علاج کے لیے لندن میں زیر علاج ہیں میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے ان کو تکلیف ہو.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میری قیادت سمجھے گی اور ہدایت کرے گی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کروں تو مجھے پیچھے نہیں پائیں گے انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا پر دکھانے پر پابندی ہے، خوف کا یہ عالم ہے، مجھے سے زیادہ میڈیا پابندیوں کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہے.انہوں نے کہا مجھے میڈیا سے ہمدردی ہے، میڈیا جو دیکھنا چاہتا ہے وہ نہیں دیکھا سکتا، ماضی میں میڈیا پر اتنا برا وقت نہیں آیا لندن میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے دل کی ایک شریان 90 فیصد بند ہے.مریم نواز نے ان خبروں کی تردید کی کہ جس میں نواز شریف سے متعلق کہا گیا تھا کہ نوازشریف نے مریم نواز کی لندن میں موجودگی کے بغیر علاج کرانے سے انکار کردیا مسلم لیگ (ن) نائب صدر نے واضح کیا کہ نواز شریف نے صرف یہ کہا تھا کہ مریم نواز کی تاریخیں قریب ہیں، اس لیے تھوڑا انتظار کرلیتا ہوں.مریم نواز نے کہا کہ یقیناً میاں صاحب کا دل کرتا ہوگا کہ گھر کے تمام افراد ان کے ساتھ ہوں کیونکہ میری والدہ کی رحلت کو زیادہ عرصہ بھی نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ بہن اور بطور مسلم لیگ (ن) کی ورکر کی حیثیت شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوں کہ انہوں نے بغیر کسی الزام اتنی لمبی جیل کاٹی اور پارٹی نظریے پر قائم رہے.
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈرا دھمکا کر روک سکتا ہے، تو وہ جان لے کہ سویلین بالادستی کے لئے میراعزم اور مضبوط ہوا ہے، میں پارٹی کے ڈسپلن پر چل رہی ہوں، جب پارٹی نے کہا کہ مجھےآگے آکرکردار ادا کرنا چاہیے تو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے، ملک میں جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے. اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود مریم نواز کا ایک بڑا مقام پاکستان کی سیاست میں ہوگا.انہوں نے کہا کہ ہم سب ملک کر مریم نواز کے شانہ بشانہ کام کریں گے، اصولوں پر قائم رہیں گے اور ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کی خاموشی سے متعلق بہت سے سوالات نے جنم لیا، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کے دل میں جگہ پیدا کی، سیاست میں ایک مقام پیدا کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان اور جماعت کو ضرورت ہوگی، مریم نواز کو اپنے ہمراہ پائیں گے.

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت ملنے کے باوجود ایسی کیا زنجیر ہے جس نے آپ کو جکڑا ہوا ہے؟ مریم نواز کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ آپ کونسی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں؟ زنجیریں توڑ کر اپنی آزادی کا اعلان کیوں نہیں کرتیں؟ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں.فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک بار پھر میڈیا میں آپ کی رونمائی صرف ذاتی درد کیلئے ہے وزیر اعظم عمران خان قوم کو آپ کے دیے ہوئے دکھوں اور دردوں کا مداوا بڑے احسن انداز سے کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اب آپ مزید گمراہ نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ جب بھی لیگی قیادت اقتدار سے محروم ہوئی، انہوں نے پاکستان رہنا پسند نہیں کیا.فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ نے سویلین اور عوام سے زیادہ اپنے سوٹ کیسوں سے وفاکی جنہیں آپ ہمیشہ ساتھ لے گئیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں