They are 100% FREE.

جمعہ، 13 مارچ، 2020

46ہزار پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے

46ہزار پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
ریاض : 46ہزار پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کیلئے تمام غیرملکیوں کو 72گھنٹوں کی ڈیڈلائن دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے ریاض میں موجود پاکستانی سفارخانہ خاموش ہے جبکہ عمرہ زائرین پریشانی کا شکار ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ داخلہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تمام رہائشی ، اقامہ ہولڈراور عمرہ زائرین کو واپسی کے لیے 72 گھنٹے دیے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ د پاکستانی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ہاٹ لائن قائم کردی ہے اورسعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے، پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 763/764 اتوار کو اسلام آباد سے جدہ کے لیے چلائی جائے گی،ہفتے کو پرواز پی کے 717/718 کراچی سے مدینہ منورہ اور پی کے 767/768 کراچی سے جدہ کے لیے چلائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں