They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی وفات کی تردید کردی وفات پانے والے محمد وزیر کا انتقال کورونا کی وجہ سے نہیں نمونیا کی وجہ سے ہوا

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ..
گلگت : ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی وفات کی تردید کردی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وفات پانے والے 90 سالہ محمد وزیر کا انتقال کورونا کی وجہ سے نہیں نمونیا کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ محمد وزیر کی کوروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی اور مریض کو کورونا نہیں تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ) پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ٹی وی چینلز پر ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے حوالے سے خبر چلائی جارہی تھی کہ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کی وجہ سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا ہے تاہم اب انہون نے اس بات کی تردید کردی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشد نے بھی کہا تھا کہ گلگت میں کرونا مریض کی وفات کی خبر میں صداقت نہیں ہے مذکورہ مریض کی وفات کسی اور مرض سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں مزید 9 اور پنجاب میںمز7 کیسز کے بعد آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں کی مجموعی تعداد 297 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر میں موجود زائرین میں سے 50 فیصد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 208 ہوگئی ہے، جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان تمام افراد کو قرنطینہ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر کے علاوہ سندھ میں 38 مریض ہیں، ان میں سے 2 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو چلے گئے ہیں اور 36 مریض کو مختلف آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سکھر میں کل 143 اور باقی سندھ میں 38 کیسز سامنے آئے جس سے مجموعی تعداد ۲۰۸ بنتی ہے، ہر شخص کو آئسولیشن میں رکھ دیا گیا ہے اور سندھ حکومت ہر پیشرفت شیئر کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں