They are 100% FREE.

ہفتہ، 14 مارچ، 2020

ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی

ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی
لاہور : ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی۔ سردار منصور ٹمن نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کی سیاسی شخصیت سردارمنصورحیات ٹمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ انہوں جمعہ کو اس بات کا اعلان سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پرخطاب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سردارمنصور کو دوبارہ اپنے گھر میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔سردارمنصور حیات ٹمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو بھائی سمجھتا ہوں، پہلے دوست تھے پھر بھائی بنے اور اب لیڈر بھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف صاحب سے ملاقات ہوچکی تھی،آج سے مسلم لیگ ن کا ایک کارکن بن کر کام کروں گا۔
لیگی رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سردار منصور ٹمن کو اپنے گھر میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ،قوم دیگر تمام جماعتوں کو جان چکی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے،ان حالات کا سامنا بھی غیرمعمولی لوگ ہی کرسکتے ہیں،ترقی پذیر ملک کے حالات آج کہاں پہنچا دئیے گئے ہیں،آج ثابت ہوگیا کہ سیاست کمزور ہوگی تو معیشت بھی کمزور ہوگی ۔
انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور ملک کو ترقی دی،تمام ملک قرضے لے کرہی ترقی کرتے ہیں،اگر یہ حکومت رہتی ہے تو یہ جتناقرضہ پاکستان نے ستر سال میں لیا وہ اس دورمیں دوگنا ہوجائے گا۔خیال رہے کہ ۔سردار منصور ٹمن نے 2002ء میں ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ان کے مسلم لیگ ن سے معاملات طے ہو چکے ہیں۔ سردار منصور حیات ٹمن چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے،علاوہ ازیں خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔2018ء میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں