They are 100% FREE.

جمعہ، 13 مارچ، 2020

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، 5 اپریل تک تعلیمی ادارے بند، یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ، بارڈر پر نگرانی سخت کرنے ، پی ایس ایل میچز خالی سٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا، چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا، تمام سکول، یونیورسٹیاں ، کالجز،مدارس اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیردفاع، خارجہ، داخلہ اور وزیر قانون سمیت متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ملک گیرمہم چلانے اور ملکی سرحدوں، ایئرپورٹس پر سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلا س کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پراعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔ چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔ تمام سکول، یونیورسٹیاں ، کالجز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ 27مارچ کو دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں کورونا وائر س کی صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
مزید برآں قومی سلامتی کمیٹی نے 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا وباء کنٹرول میں ہے۔ عوام پریشان نہ ہوں حکومت پل پل کی خبر رکھے ہوئے ہے۔ حکموت نے 15 روز کیلئے سرحدوں کو بھی بند کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں