They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور : ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عالمِ دین علامہ ناصر مدنی کو پروگرام کیلئے بلا کر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا،ناصر مدنی نے الزام عائد کیا کہ میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا پر آنے کی صورت میں شدید دھمکیاں بھی دی گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا ناصر مدنی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا تھا۔آئی جی پنجاب کو ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔تاہم اب ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔سی ایم پنجاب اپڈیٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد کے ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں