They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

نوجوان کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ ، 200افراد میں پھیلانے کی دھمکی

نوجوان کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ ، 200افراد میں پھیلانے کی ..
لاہور : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نوجوان کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ ، وائرس کو 200 افراد میں پھیلانے کیلئے حکومت کو چیلنج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے ۔ ویڈیو میں نوجوان کرونا وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ اور کہتا ہے یہ وائر س میں مزید لوگوں میں بھی پھیلاؤں گا اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کو چیلنج بھی کر دیا ۔
تاہم نوجوان کا تعلق کس شہر یا ضلع سے ہے اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہ آسکیں ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی  مرکز نگاہ بن گئی ہے۔ صارفین ویڈیو پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ کچھ صارفین نے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات میں جب پوری دنیا ایک خطرناک باوٴ کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے اس طرح سے حکومت کو چیلنج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
نوجوان کا کرونا وائرس دیگر افراد میں پھیلانے کی دھمکیاں دینا بھی تشویش ناک ہے۔
تاہم کچھ صارفین نے متضاد موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ذہنی معذور لگتا ہے۔ صارفین کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نوجوان کو تلاش کرکے اس کے کرونا وائر س کے ٹیسٹ کرائے جائیں ، اگر کرونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو اسی قرنطینہ میں منتقل کر دیا جائے تاکہ اس خطرناک وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 8کیسز سامنے آگئے ہیں۔ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا 16 ،اسلام آباد میں 4 اور گلگت میں تین افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کرونا وائرس کے کسیز کی تعداد تیزی کےساتھ بڑھ رہی ہے۔ سندھ میں کرنا وائرس کے کیسز کی تعداد 172 ،پنجاب میں 34 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تاہم آزاد کشمیر میں ابھی تک کوئی کیسز سامنے نہ آسکا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی چار افراد اس خطرناک ..وائرس کا شکار ہیں۔ ملک بھر میں کرونا وائر س کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں