They are 100% FREE.

جمعرات، 5 مارچ، 2020

تاریخ میں پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کے گرد طواف روک دیا گیا..بیت اللہ کے صحن میں طواف کی اجازت بند کر دی ... زائرین بیت اللہ کی بالائی منزلوں پرطواف میں مصروف

تاریخ میں پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کے گرد طواف روک دیا گیا
مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نےکروناوائرس سے بچاؤ  اور دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی حفاظت کے پیش نظر بیت اللہ میں عمرے کا  سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے اور کسی بھی شخص کے لئے بیت اللہ کے صحن میں طواف کی اجازت  بند کر دی ہے،سعودی حکومت کی طرف سے عمرے کی   بندش کایہ حکم سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں دونوں کے لیےہے،جس  کے بعد  تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ بیت اللہ کے صحن  میں طواف کا عمل روک دیا گیا ہے تاہم مکہ مکرمہ میں موجود زائرین بیت اللہ کی بالائی منزلوں پرطواف جیسی مقدس عبادت میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی بیماری کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے   مکہ مکرمہ میں عمرے کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے جبکہ بیت اللہ کے صحن میں طواف کا سلسلہ بھی عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے تاہم بیت اللہ میں موجود زائرین بالائی منزلوں پر طواف کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 27 فروری کو سعودی حکومت نے کرونا  وائرس سے بچاؤ کے لئے عارضی طور پر دنیا بھر سے ارضِ حرمین میں آنے والے عمرہ زائرین کو ویزوں  کا اجراء بند کردیا تھا  تاہم مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موجود سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو عمرے اور بیت اللہ کےطواف کی اجازت دی گئی تھی ،سعودی حکومت نے ایک ہفتے کے بعد بیت  اللہ میں عمرے اور طواف جیسی عظیم عبادت کو عارضی طور مکمل بندکر دیا ہے  اور کسی بھی شخص کو عمرے یا طواف کی اجازت نہیں دی جارہی ۔عمرے اور طواف کی  بندش کے بعد بیت اللہ کے خدام اللہ کے گھر کی صفائیوں اور  کرونا   وائرس سے بچاؤ کے لئے سکریننگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں