They are 100% FREE.

اتوار، 15 مارچ، 2020

پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کی انتہائی سستی کٹ تیار کرلی

پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کی انتہائی سستی کٹ تیار کرلی
اسلام آباد  : پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کی انتہائی سستی کٹ تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کے اپلائیڈ بائیوسائنس ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ تیارلی ہے۔ یہ ٹیسٹ کٹ عطاالرحمان سکول آف اپلائیڈ بائیوسائنس نے انسٹی ٹیوٹ آف واہ وائرولوجی چائنا، ڈی زیڈ آئی ایف جرمنی، کولمبیا یونیورسٹی امریکا اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی کی مدد سے تیار کی ہے۔
ان کٹس کی مدد سے کورونا کا ٹیسٹ کرنے پر جو خرچہ آتا ہے وہ مروجہ کٹ پر آنے والے خرچ کا صرف ایک چوتھائی ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق کٹ ایسے وقت میں تیار کی گئیں ہیں جب دنیا ایک انتہائی خطرناک مرض کورونا وائرس کی گرفت میں ہے۔
سائندانوں کے مطابق اس کٹ میں سائبر گرین اور تقمان کے روایتی اور پی سی آر پر مبنی دونوں طریقے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیبارٹری کنٹرول اور مریض کے نمونے پر ٹیسٹنگ کٹس کا موثر انداز میں کامیاب تجربے کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی یہ کٹس درآمد شدہ کٹس کی نسبت ایک چوتھائی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ دوسری جانب چینی کمپنی نے 15منٹ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والی ٹیسٹ کٹ تیار کرلی ہے۔ چین میں حیفی نامی کمپنی نے شوگر ٹیسٹ سٹرپ جیسی سٹرپس تیار کی ہیں جو کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے استعمال ہوں گی۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں یہ کٹ تیار کی گئی ہے جس میں انسان کی انگلی سے خون کا ایک قطرہ لے کر ڈالا جائے گا اور 15منٹ کے اندر نتائج سامنے آجائیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خطرے میں گھری ہوئی ہے اور اس کا ٹیسٹ کافی وقت طلب ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنا پڑتا ہے اور یہ ٹیسٹ کافی مہنگا بھی ہوتا ہے۔ پاکستان میں ایک ٹیسٹ کی قیمت 9ہزار روپے ہے تاہم اب چین نے انتہائی سستی اور کم وقت میں نتائج دینے والی ٹیسٹ کٹ تیار کی ہے۔

1 تبصرہ:

  1. Did you realize there's a 12 word sentence you can speak to your man... that will induce intense emotions of love and impulsive attractiveness to you buried inside his chest?

    That's because hidden in these 12 words is a "secret signal" that triggers a man's instinct to love, cherish and protect you with all his heart...

    12 Words Will Fuel A Man's Love Instinct

    This instinct is so hardwired into a man's brain that it will make him try harder than ever before to do his best at looking after your relationship.

    Matter of fact, fueling this powerful instinct is so binding to having the best possible relationship with your man that once you send your man one of the "Secret Signals"...

    ...You'll immediately notice him open his soul and heart for you in such a way he haven't experienced before and he will recognize you as the only woman in the world who has ever truly appealed to him.

    جواب دیںحذف کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں