They are 100% FREE.

منگل، 17 ستمبر، 2019

لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کے معاملے کا ڈرامائی انداز میں ڈراپ سین

لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کے معاملے کا ڈرامائی انداز میں ڈراپ سین
لاہور : لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا معاملے کا ڈرامائی انداز میں ڈراپ سین ، تھپڑ مارنے والا وکیل معافی مانگنے کو تیار، ڈی پی او شیخوپورہ اور وکلا میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں وکیل کا لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ وکیل کے معافی مانگنے پر رضامندی کے بعد حل ہوگیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر شیخوپورہ اور وکلا میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور وکلاء نے کچہری فیروزوالہ میں ہڑتال ختم کرتے ہوئے پولیس کو کچہری میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ وکلا اور پولیس کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی رو سے فیروزوالہ ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین سیالوی نے ڈی ایس پی فیروزوالہ اور ایس ایچ او فیروزوالہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ احمد مختار نے لیڈی کانسٹیبل فائزہ سے معذرت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اس رضامندی کے بعد فیروزوالہ کچہری میں منگل سے عدالتی امور معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل لیڈی پولیس اہلکار فائزہ کی تھپڑ مارنے والے وکیل کو گرفتار کرکے ہتھکڑیوں میں لے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں