They are 100% FREE.

جمعہ، 20 ستمبر، 2019

واہ کینٹ: ایگزیکٹیو آفیسر محمد فاروق نےانوار چوک پارک کا افتتاح کر دیا



 واہ کینٹ:       ایگزیکٹیو آفیسر محمد فاروق صاحب اور ان کی ٹیم    نے ذاتی دلچسبی لے کر  
واہ کینٹ میں موجود پارکوں کی تزئین و آرائیش کا کام شروع کر دیا 
۔ ایک اچھے اور صحت مند معاشرے کی نشانی ہے کہ اس کے پارک اور کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں۔ سی ای او صاحب نے کہا ہے کہ انوار چوک ، لائق علی چوک ، آفیسر کالونی، بینظیر کالونی، چئرمین کالونی' لالہ رخ کالونی' شاہ ولی کالونی، اور اسلم مارکیٹ میں واقع پارکوں کی تزئین و آرائیش کی جائے گی۔جس میں جھولوں کی مرمت' رنگ و روغن، بینچوں کی مرمت' نئے بینچ، واکنگ ٹریکس بنائے جائیں گے اورشجرکاری بھی کی جائے گی- اس سلسلے میں آج انوار چوک پارک کا افتتاح کیا گیا جس میں وائس پریزیڈنٹ امجد محمود کاشمیری، سی ای او محمد فاروق اور سٹاف کینٹ بورڈ نے پودے لگائے پارک کی تزئین و آرائیش بھی کی گئی۔ جلد ہی دوسرے پارکوں میں بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں