They are 100% FREE.

جمعہ، 6 ستمبر، 2019

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر انتقال کرگئے

سابق پاکستانی کرکٹر عبد القادر انتقال کر گئے
لاہور : معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادرلاہور میں انتقال کرگئے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔
عبد القادر کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ عبد القادر نے بتایا کہ انہیں دل میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے جس کے بعد انہیں فوری لاہور کے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم عبد القادر کو جب تک ہسپتال پہنچایا گیا، تب تک وہ اس جہاں فانی سے کوچ کر چکے تھے۔ عبد القادر کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین لیگ اسپنر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ عبد القادر وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔
عبدالقادر کی عمر 63برس تھی ۔ وہ 15ستمبر 1955کو پیدا ہوئے ۔انہوں نے پہلا ٹیسٹ 1977میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983میں کھیلا ۔ ان کو دنیا کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔ ان کے سوگواران میں 6بجے اور بیوی شامل ہیں جبکہ وہ معروف کرکٹر عمر اکمل کے سسر تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں