They are 100% FREE.

ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم بننے کیلئے اندرون اور بیرون ملک لابنگ شروع کر دی

شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم بننے کیلئے اندرون اور بیرون ملک لابنگ شروع ..
لاہور : سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم بننے کیلئے اندرون اور بیرون ملک لابنگ شروع کر دی، وزیر خارجہ کو وزیراعظم بنانے کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی حمایت کی ہے، عمران خان نے حالات کا ادراک نہیں کیا، وہ اب دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید کا دعویٰ ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم بننے کیلئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دیے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کیلئے وہ بھرپور انداز میں اندرون اور بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں۔
ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال کے ذمے دار وزیراعظم عمران خان خود ہیں۔ وزیراعظم نے ہی حالات کا ادراک نہیں کیا اور اب وہ دلدل میں پھنس چکے ہیں۔
ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم بنانے کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی تیار ہیں اور مدد بھی فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم شاہ محمود قریشی کیلئے وزیراعظم بننا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ اگر وہ کسی طرح سے ان ہاوس تبدیلی کے ذریعے وزیراعظم بننے میں کامیاب ہو بھی گئے تو انہیں وزیراعظم تسلیم ہی نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی جگہ وزیراعظم بنوانے کی کوششیں کیے جانے کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔
ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں عمران خان سے جان چھڑوانے کیلئے شاہ محمود قریشی کو ان ہاوس تبدیلی کے ذریعے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ کسی طرح سے ان ہاوس تبدیلی آ جائے اور ان کیخلاف جاری احتساب کی مہم کو بریک لگ جائے۔ جبکہ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ وزیر خارجہ بننا ہی نہیں چاہتے تھے۔ شاہ محمود قریشی کی خواہش تھی کہ وہ وزیراعلی پنجاب بن جائیں تاہم ان کی یہ خواہش الیکشن میں شکست کے باعث پوری نہ ہو پائی۔ لہذا اب انہوں نے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر نظریں جما لی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں