They are 100% FREE.

ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

نیلے خون والی نوجوان لڑکی سامنے آگئی، خون کا رنگ ایسا کیوں ہے؟ ڈاکٹرز بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

نیلے خون والی نوجوان لڑکی سامنے آگئی، خون کا رنگ ایسا کیوں ہے؟ ڈاکٹرز بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
نیو یارک : امریکہ میں ایک 25 سالہ لڑکی کو اس وقت سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے پورے جسم کا رنگ نیلا ہوگیا، لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا اور جب ٹیسٹ لینے کیلئے اس کے خون کا نمونہ لیا گیا تو اس کا رنگ بھی نیلا تھا جس کو دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والے کیس کے مطابق امریکی ریاست رہوڈز آئی لینڈ کے علاقے نیو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک 25 سالہ لڑکی کو جب ہسپتال لایا گیا تو اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ڈاکٹرز نے اس کے خون کا نمونہ لیا تو وہ نیلا تھا جبکہ لڑکی کے پورے جسم کا رنگ بھی نیلا پڑ چکا تھا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے خون میں آکسیجن سچوریشن کا لیول 88 فیصد تک کم ہوگیا تھا جس کے باعث اس کے خون کا رنگ نیلا ہوگیا تھا۔ ایک عام انسان کے اندر آکسیجن سچوریشن 97 سے 100 فیصد تک ہوتی ہے لیکن مذکورہ کیس میں یہ لیول بہت زیادہ نیچے جاچکا تھا۔ڈاکٹرز نے مصنوعی تنفس کے ذریعے سچوریشن پوری کرنے کی کوشش کی تو اس کا لیول اور نیچے چلا گیا اور یہ 67 فیصد پر آگیا لیکن ڈاکٹرز نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جسم میں آکسیجن سچوریشن کی کمی کی وجہ اس کی جانب سے دانت کے درد کیلئے استعمال کی جانے والی دوا تھی۔ جب اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس سے پہلے بھی اس نے دانت کے درد کی دوا کی بڑی مقدار کھائی تھی ۔ لڑکی جو دوا استعمال کر رہی تھی اس میں لوکل انستھیٹک جس کو بیزو کوکین کے نام سے جانا جاتا ہے کی مقدار زیادہ تھی ۔ اس دوا کے استعمال کے باعث خون تک آکسیجن پہنچنے کا عمل سست روی کا شکار ہوا اور لڑکی کے خون کا رنگ نیلا ہوگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں