They are 100% FREE.

اتوار، 22 ستمبر، 2019

چوہدری نثار کیلئے عدالت سے اہم ترین خبر آ گئی


راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بطور ممبر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا حکم جاری کرنے اور انکار پر ضلع راولپنڈی کی پی پی 10 کی یہ سیٹ خالی قرار دینے کیلئے دائر پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شمس محمود مرزا کل بروز پیر 23 ستمبر کو پٹیشن کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار راجہ نصیر کا موقف ہے کہ چوہدری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے علاقہ کے عوام گزشتہ 13 ماہ سے نمائندگی سے محروم ہیں۔ ترقیاتی کام ٹھپ ہوچکے ہیں انہیں فوری حلف اٹھانے کا حکم دیا جائے، اگر حلف اٹھانے سے انکار کری تو یہ سیٹ خالی قرار دے کر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کرانے کی ہدایت کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں