They are 100% FREE.

ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے باکسنگ مقابلے میں تاریخ رقم کردی

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے باکسنگ مقابلے میں تاریخ رقم کردی
دبئی : پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پہلے ہی راﺅنڈ میں فلپائنی حریف کو ناک آﺅٹ کرکے پروفیشنل باﺅٹ جیت لی۔
محمد وسیم اور فلپائنی باکسر کورنارڈو تانامور کے مابین پروفیشنل باﺅٹ سیزرز پیلس دبئی میں ہوئی۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی باکسر نے اپنے حریف پر مکوں کی ایسی برسات کی کہ وہ دوسرے راﺅنڈ تک بھی نہ پہنچ پایا اور ناک آﺅٹ ہوگیا۔
کوئٹہ میں پیدا ہونے والے محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف ایک مقابلے میں شکست کھائی ہے جبکہ 9 میں فاتح رہے ہیں۔ محمد وسیم نے شاندار فتح مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں