They are 100% FREE.

جمعرات، 19 ستمبر، 2019

سردیوں کے موسم کو بھول جائیں؟ گرمی کی شدت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا محکمہ موسمیات نے کراچی میں معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا،

سردیوں کے موسم کو بھول جائیں؟ گرمی کی شدت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ..
کراچی : سردیوں کے موسم کو بھول جائیں؟ گرمی کی شدت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، شہر قائد میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو آئے گی جس باعث شہر کا موسم مزید گرم ہو جائے گا۔ ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بننے کے باعث ہی شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کے بعد اس کم دباو کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔ تاہم جہاں کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، وہیں ہوا کے کم دباو کے زیر اثر ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران شہر قائد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر میں ہواوں کا رخ تبدیل ہوجاتا ہے اور سمندری ہواوں کی بجائے مغربی اور شمال مغربی میدانی اور گرم علاقوں کی ہوائیں چلنے سے اکتوبر میں ہیٹ ویوز آنے کے امکانات رہتے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 22سے 24ستمبر کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صرف اسلام آباد اور چند شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں