They are 100% FREE.

پیر، 23 ستمبر، 2019

جماعت اسلامی واہ کینٹ خواتین ونگ کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی


واہ کینٹ :جماعت اسلامی واہ کینٹ خواتین ونگ کی جانب سے  یکجہتی کشمیر ریلی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ سکینہ شاہد کی زیر قیادت نکالی گئی،ریلی میں ناظمہ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رومانہ تنویر، ناظمہ واہ کینٹ فرحانہ کوثر سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی،بچوں اور خواتین نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے،خواتین کی یکجہتی کشمیرریلی مرکز اویس شہید مسجد سادات کالونی واہ کینٹ سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی،

خواتین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص کا کہنا تھا کہ چھ ہفتوں سے زائد سری نگر سمیت پورے کشمیر میں کرفیو کے باعث ہماری مائیں، بہنیں اورمظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں،راشن اور ادویات ختم ہوچکی ہیں، ہندوستان نے چالیس ہزار آر ایس ایس کے غنڈوں کو پولیس میں بھرتی کر کے کشمیر میں چھوڑ دیا ہے جو گھروں میں گھس کرخواتین کی عصمت دری کرتے ہیں جبکہ دس ہزار نوجوان شہید ہوچکے ہیں اسی طرح ہزاروں نوجوان اس وقت لاپتہ ہیں جو بھارتی فوج اور ایجنسیوں کے رحم و کرم پر ہیں،انھوں نے حکموت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اب مزید انتظار کی گنجائش نہیں ہے،کیا حکومت آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہی ہے،پاکستان کو بولڈ سٹیپ لیتے ہوئے پاک فوج کو کشمیر میں اتار دینا چاہئے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہندو بنیا پاک فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ سکینہ شاہد کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین اپنے آپ کو بے یارو مددگار نہ سمجھیں،پاکستان کی خواتین مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہیں،انکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی سرد مہری توڑ کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کو پہنچے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں