They are 100% FREE.

بدھ، 4 ستمبر، 2019

نیپرا نے بجلی ایک روپے 78پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 24 ارب 60کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

نیپرا نے بجلی ایک روپے 78پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد :  نیپرا نے بجلی ایک روپے 78پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بجلیمہنگی ہونے سے صارفین پر 24 ارب 60کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی جولائی کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد اور کوئلے سے 14.33 فیصل بجلیپیدا کی گی۔
اس کے علاوہ مقامی گیس سے 11.81 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلیپیدا کی گئی جب کہ جولائی میں فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔خیال رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت فی یونٹ ایک روپے93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔ درخواست کے متن کے مطابق بجلی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں