They are 100% FREE.

ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی













اسلام آباد: ملک کے دیگر علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی  ڈینگی کے وار جاری ہیں،شہر اقتدار کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1500و سے تجاوز کر گئی۔
اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے مطابق ابتک15سو سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہو چکی ہے۔پمزہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں ڈینگی کے12سو اور گزشتہ ہفتے کے دوران300سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق پمزہسپتال میں20ڈینگی سے متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولی کلینک میں لائے گئے مزید دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پولی کلینک میں تا حال 41مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار میں ڈینگی لاروا کے پھیلاؤ میں سرکاری حکام کی غفلت پر شدید برسے تھے اور کہا تھا کہ آئندہ ڈینگی کے حوالے سے کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں