They are 100% FREE.

منگل، 3 ستمبر، 2019

نویں جماعت کے امتحان میں 41 نمبر لینے والے طالبعلم پر زندہ دل دوستوں نے انعامات کی بارش کردی

نویں جماعت کے امتحان میں 41 نمبر لینے والے طالبعلم پر دوستوں نے انعامات کی بارش کردی
ساہیوال :  اب تک یہی سنتے آئے ہیں کہ امتحان میں کم نمبر آئیں تو گھر والوں سے مار تو پڑتی ہی ہے ساتھ ہی بندہ دوستوں میں بھی ذلیل ہو کر رہ جاتا ہے لیکن ساہیوال کے نوجوانوں نے اس روایت کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کے محمد حمزہ نامی ایک طالبعلم نے نویں جماعت کے امتحان میں سب کم نمبر حاصل کیے تو دوستوں نے اسے خوب انعام و اکرام سے نوازا۔ ساہیوال بورڈ کے سالانہ امتحان میں 41 نمبر لینے والے محمد حمزہ کو اس کے دوستوں نے لگ بھگ اس کے قد برابر ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا۔
علاقائی خبروں کی ویب سائٹ ساہیوال نیوز کے مطابق ’ محمد حمزہ ولد محمد ارشد کے دوستوں المعروف لاسٹ بنچ ایسوسی ایشن نے ان کو ایک شاندار انعام سے نوازا اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہیں جس پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں