They are 100% FREE.

بدھ، 25 ستمبر، 2019

ملازمین کی بھرتیوں کاطریقہ کارہماری سمجھ سے بالاترہے،ملک کے تمام ادارے خراب ہوچکے ہیں،سپریم کورٹ،شیخ خلیفہ بن زیدہسپتال کے صفائی عملے کی مستقلی کا حکم کالعدم قرار


اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شیخ خلیفہ بن زیدہسپتال کے صفائی عملے کی مستقلی کا حکم کالعدم قراردیدیا،عدالت نے بلوچستان ہائیکورٹ کوملازمین کی مستقلی کاجائزہ لینے کاحکم دیدیا۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جہاں 10 ملازمین کی ضرورت ہووہاں 500 بھرتی کرلیے جاتے ہیں،جہاں 500 ملازمین کی ضرورت ہووہاں 2 بھی نہیں ہوتے،عدالت نے کہا کہ ملازمین کی بھرتیوں کاطریقہ کارہماری سمجھ سے بالاترہے،ملک کے تمام ادارے خراب ہوچکے ہیں.
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ خلیفہ بن زیدہسپتال کے صفائی عملے کی مستقلی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیارپراعتراض کیاتھا، جسٹس گلزاراحمد دوران سماعت برہم ہو گئے،عدالت نے کہا کہ جہاں 10 ملازمین کی ضرورت ہووہاں 500 بھرتی کرلیے جاتے ہیں،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ جہاں 500 ملازمین کی ضرورت ہووہاں 2 بھی نہیں ہوتے،ملازمین کی بھرتیوں کاطریقہ کارہماری سمجھ سے بالاترہے، ملک کے تمام ادارے خراب ہوچکے ہیں،جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ پورے ملک کانظام ایڈہاک ازم پرچل رہاہے،سیاسی بھرتیوں سے مسائل پیداہوتے ہیں ،کابینہ سے سیاسی بھرتیوں کی توثیق بھی کروالی جاتی ہے،جسٹس گلزار نے کہا کہ سیاسی بھرتیوں کی منظوریوں نے مشکل میں ڈال رکھاہے،عدالت نے ملازمین کی مستقلی کاحکم کالعدم قراردےدیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں