They are 100% FREE.

اتوار، 15 ستمبر، 2019

7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے ، افغانستان کے کرکٹرز نے نئی تاریخ رقم کردی

7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے ، افغانستان کے کرکٹرز نے نئی تاریخ رقم کردی
ڈھاکہ :بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے مابین جاری سہہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران افغان بلے بازوں نے اس وقت پوری دنیا کو حیران کردیا جب انہوں نے 7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے جڑے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لگاتار 6 چھکے تو لگ چکے ہیں لیکن 7 چھکے پہلی بار مارے گئے ہیں۔
زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران افغان بلے باز محمد نبی نے چٹارا کی 4 گیندوں پر لگاتار 4 چھکے مارے ۔ اوور کے اختتام پر اینڈ تبدیل ہوا تو سامنے نجیب اللہ آئے جنہوں نے نیول مود جیوا کو لگاتار تین چھکے جڑ دیے۔ زمبابوین بلے بازوں کو 7 گیندوں پر 7 چھکے پڑے تو یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ بن گیا ، کیونکہ اس سے پہلے کرکٹ کے اس فارمیٹ میں کبھی بھی یہ کارنامہ سر انجام نہیں دیا گیا۔
میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 169 رنز ہی بناپائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں