They are 100% FREE.

جمعہ، 13 ستمبر، 2019

ٹرمپ احتیاط برتنا کیونکہ افغانستان تمہارے لیے قبرستان ثابت ہو گا تمہیں پتا نہیں ہے کہ تم کس قوم سے الجھ رہے ہیں، طالبان

ٹرمپ احتیاط برتنا کیونکہ افغانستان تمہارے لیے قبرستان ثابت ہو گا'
لاہور ۔  :   افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھرامریکا کو خبردار کیا کہ ’امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ کس قسم کی قوم سے الجھ رہے ہیں‘۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر کو ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹرمپ بہت احتیاط برتنا‘۔انہوں نے کہا کہ ’ٹرمپ کو ابھی تک یہ سمجھنے میں دشواری ہے کہ وہ کس قسم کی قوم سے الجھ رہے ہیں‘۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ’ٹرمپ کے مشیران کو انہیں سمجھانا چاہیے کہ افغانستان ان کے لیے امارات قبرستان ثابت ہوگا‘۔واضح رہے کہ طالبان کے ٹوئٹ سے محض چند گھنٹے قبل ہی کابل میں ایک خودکش حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ٹرمپ نے دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی اور طالبان سے کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ خفیہ ملاقات کو منسوخ کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

طالبان نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مذاکرات کی منسوخی سے امریکا کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں سے متعلق تقریب میں افغان جنگ کے حوالے سے کہا تھا کہ طالبان کو‘بدترین’طریقے سے ایسا نشانہ بنائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں کے 18 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا‘گزشتہ چار دنوں میں امریکی فورسز نے دشمن کو ایسا بدترین نشانہ بنایا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا تھا اور اس کو جاری رکھیں گے’۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نشانے بنانے کی نوعیت کی وضاحت کیے بغیر کہا تھا کہ‘اس کے لیے گزشتہ ہفتے افغانستان میں ایک حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے ردعمل میں طالبان سے مذاکرات منسوخی کے بعد حکم دیا گیا تھا‘۔تاہم اب دیکھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انا کی خاطر اپنے فوجیوں کو جہنم میں جھونک دیتے ہیں یا پھر ثالثی کا کردارادا رنے والوں کی بات مان کر ایک مرتبہ پھر امن مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں