They are 100% FREE.

ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

جاپان میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی برفباری کا تجربہ

جاپان میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی برفباری کا تجربہ
ٹوکیو: آئندہ سال ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے دوران شائقین کوممکنہ گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں آئندہ سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں اولمپک مقابلے شیڈول ہیں۔منتظمین کے مطابق ان مہینوں میں ٹوکیو کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے۔گرمی کی شدت کوکم کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے دس منٹ تک مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا۔منتظمین کے مطابق ممکن ہے کہ اس برفباری سے گرمی کی شدت میں کمی نہ ہولیکن یہ ٹھنڈک کا احساس ضرور دیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں