They are 100% FREE.

منگل، 17 ستمبر، 2019

جوڈیشل کونسل کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست،وکیل منیر اے ملک نے بنچ پر اعتراض کردیا


اسلام آباد:جوڈیشل کونسل کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے بنچ پر اعتراض 
کردیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ابھی ججز پر مزید دلائل سننا چاہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کونسل کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے درخواست پر سماعت کی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے منیر اے ملک عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ تشریف رکھیں ،بے شماروکلاموجود ہیں ،منیر اے ملک صاحب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے وکیل کی حیثیت سے آئے ہیں ،آپ کے آنے سے خوش ہیں آپ بڑے فاضل وکیل ہیں ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے بنچ پر اعتراض کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں