They are 100% FREE.

ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

پہلی سارک اسنوکر چمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیت لی

سارک اسنوکر چیمپئن شپ: بلال کو شکست، فائنل اسجد اقبال کے نام
   
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں پہلی سارک اسنوکر چمپئن  شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے ہم وطن محمد بلال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر جیت لی ۔ قومی کیوئسٹ اسجد اقبال نے فائنل میں محمد بلال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا، اسجد اقبال نے ہم وطن کیوئسٹ کو 7 کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دی۔
یہ مقابلہ سات گھنٹے تک جاری رہا، اسجد اقبال نے کامیابی کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے ایک اور ٹائٹل حاصل کرنے پر فخر ہے، انہوں نے محمد بلاول کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محمد بلاول نے فائنل میں بہت ہی عمدہ مقابلہ کیا۔ محمد بلال نے کہا کہ میں شکست کے باوجود بہت خوش ہوں کہ ایک اور ٹائٹل پاکستان میں آیا ہے، اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہم دونوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو سیمی فائنل میں شکست دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں