They are 100% FREE.

اتوار، 29 ستمبر، 2019

کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب تک آپ انکے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری جدوجہد کرتے رہیں گے: وزیراعظم کا وطن واپسی پر کارکنان سے خطاب

جدوجہد میں اونچ نیچ آتی ہے،کشمیری جیتیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان اقواممِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امریکہ سے سعودی عرب گئے اور وہاں مختصر قیام کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کشمیریوں کے لیے دعائیں کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب تک آپ انکے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری جدوجہد کرتے رہیں گے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ناامید نہیں ہونا، ہم بھارت کے چہرے کو پوری دنیا میں ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، انشاء اللہ کشمیر آزاد ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 80لاکھ افراد کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر مین کرفیو لگا کر بند کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدوجہد میں اونچ نیچ ہوتی ہے لیکن کشمیری آزاد ضرور ہوں گے، اچھا وقت آئے گا انہوں نے کہا کہ کوشش انسان کرتا ہے اور کامیابی اللہ دیتا ہے۔ وزیراعظم امریکی سے سعودی عرب پہنچے تھے اور وہاں مختصر قیام کے بعد اب پاکستان پہنچ چکے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان، رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے خطاب کیا اور ساری قوم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم امریکہ سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے پر گئے تھے لیکن واپسی پر طیارے میں خرابی کے باعث انہیں کمرشل فلائٹ سے واپس آنا پڑا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کی اور نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کیا۔
اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف سربراہان حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈرا آرڈن، ایران کے صدر حسن روحانی، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں